اوپن یونیورسٹی ، لیٹ فیس چارجز کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں31۔مارچ تکتوسیع

Published on March 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 607)      No Comments

150px-Allama_Iqbal_Open_University_logo
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2016ء کے داخلوں کی تاریخ میں 31۔مارچ 2016ء تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ اب رواں سمسٹر کے تمام تعلیمی پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 31۔مارچ تک جاری رہیں گے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ حصول علم کے خواہشمند تمام افراد کو موقع فراہم کیا جائے اور ملک بھر سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ داخلے کے خواہشمند افراد کو مکمل رہنمائی فراہم کریں اور داخلے کے عمل میں بھر پورتعاون کریں۔
شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر ٗ سید ضیاء الحسنین کے مطابق تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں “انھوں نے کہا کہ میٹرک 100/-روپے ٗ انٹرمیڈیٹ ٗ سی ٹی اور بی اے 200/-روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ /بی ایڈ پروگرامز کے لئے 500/-روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 31۔مارچ تک داخلہ فام جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک ٗ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ٗ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ٗ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور ملک کے طول و عرض میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔داخلوں کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ انفارمیشن مینجمنٹ یونٹ کے نمبر 051`-9057151ٗ ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے لئے 051-9057421ٗ سیکنڈری پروگرامز کے لئے 051-9057431ٗ ہائر سیکنڈری و دیگر پروگرامز کے لئے 051-9057432ٗ بیچلرز پروگرام کے لئے051-9057435اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے بارے میں معلومات کے لئے 051-9057422پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog