دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کرکے دم لیں گے ،آرمی چیف

Published on March 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

333
راولپنڈی :(یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ خطے میں دیرپا امن و سلامتی کےلئے کوشاں ہیں،دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کر کے دم لیں گے، افغان مفاہمتی عمل کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائیگا۔افغانستان میں حال ہی میں تعینات ہونے والے امریکی فوج اور ریزولیوٹ سپورٹ مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے اپنے پہلے دور پاکستان کے موقع پر جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک افغان سرحدی صورتحال اور افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے حکمت عملی پر غور پر کیا گیا۔جنرل جان نکلسن نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے باعث پاک افغان سرحدی استحکام میں مدد ملی۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ خطے میں دیرپا امن و سلامتی کےلئے کوشاں ہیں،دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کر کے دم لیں گے، افغان سرزمین پر دیرپا استحکام ، امن اور خوشحالی کے خواہاں ہیں،مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلئے پاکستان اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes