بیگم نصرت بھٹو کا87 واں یوم پیدائش آج منایا جائے گا

Published on March 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 659)      No Comments

1
لاڑکانہ(یوا ین پی)سابق خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی والدہ سابق خاتون اول بیگم نصرت بھٹو کا87 واں یوم پیدائش آج23مارچ کو منایا جائے گا اس سلسلہ میں لاڑکانہ سمیت ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے زیراہتمام سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں بیگم نصرت بھٹو کیلئے قرآن خوانی اور درجات بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ۔یواین پی کے مطابق بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929 کو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے8 ستمبر1951 کو شہید ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی بیگم نصرت بھٹو طویل عرصہ علالت کی حالت میں رہنے کے بعد23 اکتوبر2011 کو دبئی میں انتقال کرگئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy