قومی ٹیم کی مدد کیلئے تیار ہوں:وسیم اکرم

Published on March 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

news-1458759849-5895_largeموہالی… قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہاہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔
 وسیم اکرم کاکہناتھا کہ کرکٹ بورڈ میں ایسے افراد ہیں جنہوں نے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی ،کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ٹیم کا حال اسی طرح برا رہے ،کیا مجھ سے اس لیے ڈر رہے ہیں کہ کہیں کرکٹ بہتر نہ ہو جائے ۔وسیم اکرم کا کہناتھا کہ وہ وسیم اکرم کرکٹ بورڈ کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کی وجہ سے ہیں ۔

 کرکٹ بورڈ  کوچ کی تقرری کیلئے وسیم اکرم سے مشاورت کرنا چاہتا تھا لیکن کچھ ارکان نے اس کی مخالفت کی ہے اور موقف اختیار کی ہے کہ اگر وسیم اکرم کی مشاورت سے کوچ لگایا گیا تو ٹیم کی حالت بہتر نہیں ہوگی۔جس پر جواب دیتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ ٹیم کا حال اسی طرح برا رہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی ہے جس کے باعث قومی ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہ کافی مشکل ہوگئی ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme