آرمی چیف نے بلوچستان میں ’را‘ کی مداخلت سے متعلق ایرانی صدر کو آگاہ کردیا

Published on March 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

armراولپنڈی۔۔۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کو بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی مداخلت سے متعلق آگاہ کیا۔

پاک آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایران کے صدر حسن روحانی سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر کے سامنے بلوچستان میں ’را‘ کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا اور انھیں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایجنٹ کی گرفتاری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے پاک آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں کی حفاظت کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔

دورسی جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ایرانی ہم منصب عبدالرضا رحمانی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی خصوصاً سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی ، منظم جرائم ، منشیات اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام جیسے معاملات پر بھی زیر غور آئے۔ اس موقع پر خفیہ معلومات کے تبادلے اور بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کی گرفتاری جیسے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes