گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی

Published on March 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 229)      No Comments

222
لاہور(یو این پی)گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ،چھٹی کرکے گھروں کو جانے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو دوبارہ ڈیوٹی پر بلا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پارک میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ صاحبان سے رابطہ کر کے انہیں ایمر جنسی میں استعمال ہونے والی تمام ادویات کا وافر سٹاک رکھنے کے احکامات جاری کئے ۔ ہسپتالوں کی انتظامیہ کی طرف سے گھروں کو چلے جانے والے تمام ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو بھی ڈیوٹیوں پر واپس بلا لیا گیا ۔پولیس کی طرف سے کسی بھی نا خو شگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ہسپتالوں کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy