مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ آئی ٹی پروفیشنل ،ثانیہ سیدین کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے گولڈ میڈل ایوارڈ دیا

Published on March 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 651)      No Comments

qad
اسلا م آباد (یواین پی) نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان بھر میں مختلف شعبوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے افراد کو مدعو کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی معروف ایٹمی سائنسدان، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان صاحب تھے۔ ان کے علاوہ نظریہ پاکستان کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم غنی، چیئرمین میاں محمد جاوید اور سینیٹر رزینہ عالم خان نے شرکت کی۔ معروف ایٹمی سائنسدان، محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے دنیا کی سب سے کم عمر مائیکروسافٹ آئی پروفیشنل کو اپنے نام کا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈ میڈل ایوارڈ دے دیا اور کہا کہ پاکستا ن کو اللہ نے بہترین افرادی قوت اور قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔ جیسا کہ اس سے پہلے ثانیہ کی بڑی بہن روما سیدین اور ان کے دو بھائی بھی مائیکروسافٹ ورلڈ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کی صحیح تربیت کی جائے تو یہی بچے دنیا بھر میں ملک وقوم کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ ملک بھر میں ان جیسے دوسرے ہونہار بچوں کو بھی مواقع فراہم کرے تاکہ ہر گھر سے ایک ڈاکٹر عبدالقدیر نکلے اور ملک پاکستان کیلئے کچھ کرسکے۔ ان چاروں عالمی شہرت یافتہ آئی ٹی پروفیشنل بہن بھائیوں کو جس میں روما سیدین، انعام علی سیدین، سبحان علی سیدین اور ثانیہ سیدین کو اس سے پہلے بھی فیوچر آف پاکستان، پلر آف پاکستان، پرائیڈ آف دی نیشن، پرائم منسٹر ایوارڈ، ارفعہ کریم ایوارڈ اور بہت سے اعزاز سے نوازہ جاچکا ہے۔ تقریب میں ملک بھر سے بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور ہونہار بچوں کے ساتھ تصاویر بنانے میں فخر محسوس کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes