نیپرانے بجلی 4روپے 36پیسے فی یونٹ سستی کرنیکی منظوری دیدی

Published on March 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 756)      No Comments

444
اسلام آباد(یو این پی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 4روپے 36پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی ہے،قیمت میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی،جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور ماہانہ 300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے بجلی کے نرخوں میں4روپے 36پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی جبکہ کے الیکٹرک اور ماہانہ 300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے،فرنس آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقعہ ہوئی ہے جس کی وجہ سے بھی بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دی گئی ہے،جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 14ارب روپے کا ریلیف بھی ملے گا۔نیپرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ فروری میں 6ارب 20کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes