بلا تفریق ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیاجائے نر چوہدری سرور

Published on March 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments

sar
بورے والا(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق گو رنر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بلا تفریق ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیاجائے سانحہ اے پی ایس کے بعد سانحہ لاہور نے ایک بار پھر پوری قوم کو غمزدہ اور رنجیدہ کردیاہے دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں پوری قوم متحد ہوکر دہشت گردوں کا کے خاتمہ کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مبشر علی زاہد اور میاں عامر امین سے ان کی رہائش گاہ شاداب روڈ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر دونوں نے پی ٹی آئی میں شیمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی جانب سے پنجاب میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اپریشن شروع کرنے کے فیصلے کو وقت کی ضرورت قرار دیا انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے مبشر علی زاہد اور میاں عامر ا مین کاپی ٹی آئی میں شیمولیت کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے تنگ آکر لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题