اسلام آباد دھرنا !!! لگتا ہے چھوٹے نے بڑے بھائی کیخلاف سازش کی : اعتزاز احسن

Published on April 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

11111
کراچی (یو این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے سے لگتا ہے کہ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کے خلاف سازش کی ہے۔ دھرنا قائدین سے کن امور پر معاہدہ کیا گیا ہے اسحاق ڈار اور چودھری نثار پارلیمنٹ میں وضاحت کریں۔تفصیلات کے مطابق پا کستان پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری اعتزاز احسن سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے شریک ملزموں کی ضمانت کرانے کیلئے آئے اور اسلام آباد دھرنا قائدین سے معاہدہ کے معاملے پر وفاقی حکومت پر چڑھائی کر دی۔ان کا کہنا تھا کہ قوم کو حقائق نہیں بتائے جا رہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ 14 کلو میٹر پیدل چل کر لوگ پنڈی سے اسلام آباد پہنچ جائیں اور حکومت کو پتہ نہ چلے۔ لگتا ہے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کے خلاف سازش کی ہے۔اس موقع پر فاروق ایچ نائیک نے دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیوں پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کسی بھی سطح کی ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ملک اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog