مسعود اظہرکیخلاف بھارتی درخواست ایک بار پھر مسترد

Published on April 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 345)      No Comments

222
نیو یارک(یو این پی)اقوام متحدہ میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گروں کی فہرست میں شامل کرنے کی بھارتی درخواست کو چین نے ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے اہم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ درخواست کی ڈیڈ لائن سے محض چند گھنٹوں قبل چین نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں ہندوستانی درخواست کو ویٹو کر دیا۔ واضح رہے کہ رواں سال 2 جنوری کو پٹھان کوٹ حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے فروری میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کو مسعود اظہر کا نام دہشت گروں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ بھارت نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں نہ ڈالے جانے تک جنوبی ایشیائی ممالک کو اس دہشت گرد گروپ سے خطرہ رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes