وہاڑی،دس اپریل کو ٹیکس ڈے کے طور پر منایا جا ئے گا

Published on April 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 443)      No Comments

llll
وہاڑی( یواین پی)پنجاب حکومت کی طرف سے عوام میں ٹیکس کی ادائیگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے 10اپریل کو ٹیکس ڈے کے طور پر منایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ڈی سی او وہاری ناصر جمال ہوتیانہ کی طرف سے حکومت پنجاب کی ہدایت پر آگاہی ریلی اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے ریلی 10اپریل کو دس بجے صبح تحصیل بازار سے شروع ہو کر ریل بازار، کلب روڈ، غلہ منڈی سے ہوتی ہوئی گول چوک پر اختتام پذیر ہو گی جبکہ سیمینار12بجے ضلع کونسل کے اقبال ہال میں منعقد ہو گا جبکہ ٹیکس ڈے کے انعقاد کے لیے انتظامی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے کمیٹی کی کنوینےئر ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ ، کو کنوینےئر ڈی سی او وہاڑی ، ممبران میں ڈی پی او وہاڑی ، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈسٹرکٹ انفرمیشن آفیسر شامل ہیں سیکریٹری کے فرائض ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریوینیو وہاڑی انجام دینگے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes