اردو اور پنجابی کے مشہور شاعر منیر نیازی کی آج 88ویں سالگرہ

Published on April 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,739)      No Comments

222
اسلام آباد(یوا ین پی)خوشگوارآنکھوں کے متلاشی  منیر نیازی، سرتاپا شاعر تھے۔ ان کا کلام ہزاروں شاعروں کی بھیڑ میں بھی پہچانا جاسکتا ہے۔تفصیلات کےمطابق اردو اور پنجابی کے مشہور شاعر  منیر نیازی  9 اپریل1928 کو غیر منقسم ہندوستان کے ضلع ہوشیار پور پنجاب میں پیدا ہوئے۔  تقسیم کے بعد وہ پاکستان چلے آئے ، کئی اخبارات ، ریڈیو اور بعد میں ٹیلیویژن سے وابستہ رہے۔  انہیں بہت جدو جہد بھری زندگی گزارنی پڑی ۔ شاعری کا پیس  بے خیالی میں بس یوں اک ارادہ کرلیا۔منیر نیازی بنیادی طور پر غزل کے شاعر ہیں لیکن ان کے ہاں  احتجاج کی آواز بہت بلند ہے ان  کی آواز اپنے ہم عصروں میں سب سے الگ سب سےجدا اور سب سے منفرد ہے جسے سینکڑوں صداوں کے درمیان بھی پہچاناجا سکتا ہے۔منیر نیازی کے اردو شاعری کے تیرہ، پنجابی کے تین اور انگریزی کے دو مجموعے شائع ہوئے وہ 26 دسمبر 2006  کو لاہور میں وفات پاگئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes