کرپشن میں ملوث لوگوں کا سخت سے سخت احتساب پاکستان کی سا لمیت کیلئے نا گزیر ہو گیا ہے؛ صوفی مسعود احمد صدیقی

Published on April 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      1 Comment

333
فیصل آباد(یوا ین پی)یا اللہ اسلام او ر پاکستان کو نقصان پہنچانے والے عناصرکوانجام تک پہنچا کر ایماندار لوگوں کو غلبہ عطا فرما۔ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے اور اسکی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے کرپٹ اور شرپسند عناصر کے انجام کا وقت آن پہنچا ہے ۔ان خیالات کا اظہار امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعود احمد صدیقی نے لاثانی سیکرٹریٹ پرتنظیم مشائخ کی مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پانامہ لیکس کے حوالے سے شرکائے اجلاس نے امیر تنظیم کے خیالات کی بھرپور حمایت اور تائیدکی۔صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ کرپشن میں ملوث لوگوں کا سخت سے سخت احتساب پاکستان کی سا لمیت کیلئے نا گزیر ہو گیا ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ نے متفقہ طوریہ فیصلہ کیا کہ پانامہ لیکس پر انکوائری کمیشن فوج کی سرپرستی میں قائم ہوناچاہیے تاکہ موثر نتائج حاصل ہوں اورکرپشن میں ملوث ذمہ دارعناصر کو ان کے انجام تک پہنچایا جا سکے ۔ اجلاس کے آخر میں ملک وقوم کی بہتری اور سا لمیت کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    aslamoalaikum……..Dr sahib, you and your team getting success, wonderful working….Almighty Allah bless u alot.
    with best wishes.





Free WordPress Themes

WordPress主题