عمر اکمل نے پینڈورا باکس کھولنے کی دھمکی دے دی

Published on April 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

5
لاہور(یو این پی) قومی مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے پینڈورا باکس کھولنے کی دھمکی دے دی، کہتے ہیں کہ ان کے بارے میں جو خبریں آ رہی ہیں وہ ان کے متعلق بورڈ کے سامنے سب سچ بتائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ ان کے بارے میں بڑی خبریں گردش کر رہی ہیں، سچ کیا ہے جلد وہ بورڈ کو بتائیں گے۔ ٹیم پرفارمنس کے متعلق قومی بلے باز کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ پاکستان کے لئے کھیلے اور یہ کہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ وقار یونس کی کمی محسوس کریں گے۔ عمر اکمل نے سرفراز احمد کو ٹی 20 کی قیادت ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کا ٹیم میں زبردست کنبی نیشن ہے، اس کا آئندہ فائدہ ہو گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes