ناراض کارکنوں کو منا کر ان کی جائز مطالبات حل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گاخواجہ محمد خان

Published on April 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 556)      No Comments

index
سوات(یواین پی)عوامی نیشنل پارٹی سوات کے رہنما اور سینئر نائب صدر خواجہ محمد خان نے کہا کہ کارکنوں کی جائز مطالبات حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ، ناراض کارکنوں کو منا کر ان کی جائز مطالبات حل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی کے80 میں کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، پارٹی رہنما کے اس اقدام پر ناراض ارکان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے کہا کہ ماضی کے قائدین نے مخلص اور غریب کارکنوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد کو نوازا جس سے پارٹی کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ مخلص کارکنوں کے مورال پر منفی اثرات مرتب ہوئے لیکن خواجہ محمد خان نے ہماری تمام شکایات کو دور کرنے کا عندیہ دیا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ملاقات میں خواجہ محمد خان نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ سوات میں اے این پی کو کامیاب بنانے کے لئے پارٹی پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے اپنی جدوجہد تیز کردیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes