زیتون کی محافظ۔۔

Published on November 24, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 557)      No Comments

\"7\"

برطانیہ کی ایک حیاتیاتی ٹیکنالوجی کمپنی نے یورپ میں پہلے جینیاتی طور پر تبدیل کردہ حشرات کے تجربات کی اجازت طلب کی ہے۔ ا اسے اجازت دے دی جاتی ہے تو اوگزی ٹیک نامی یہ کمپنی چھوٹے پیمانے پر جینیاتی طور پر تبدیل کردہ زیتون کی مکھیوں پر سپین میں تجربات کرے گی۔

اس تجربے کا مقصد زیتون کی فصل پر آنے والی مکھیوں کا مقابلہ ایسی نر مکھیوں سے کرنا ہے جن میں مادہ مکھیوں کو مارنے کے جین ہوں گے۔ اگر جینیاتی طور پر تبدیل کردہ مکھیاں جنگلی مکھیوں سے زیادہ پرورش پاتی ہیں تو ساری مادائیں مرجائیں گی جس سے زیتون کی مکھی کی آبادی کم ہو جائے گی۔ اس ٹیکنالوجی کو اوگزی ٹیک کے شریک بانی اور چیف سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر لوک ایلفی نے بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مکھی زیتون کی پیداوار کی سب سے بڑی دشمن ہے۔

زیتون یورپ کی اہم منافع بخش فصل ہے اور زیتون کے باغ یورپ میں پچاس لاکھ ہیکٹر تک رقبے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ اوگزی ٹیک کے مطابق یونان میں زیتون کی صنعت تقریباً ساڑھے تین کروڑ یورو سالانہ صرف حشرات کش ادویات پر خرچ کرتی ہے تاکہ اس صنعت کو پینسٹھ کروڑ یورو کے نقصان سے بچایا جاسکے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy