جھنگ ،حق باہو شوگر ملزکل سے گنا کریشنگ کا آغاز کرے گی

Published on November 24, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 649)      No Comments

\"1\"
جھنگ( یواین پی) جنرل منیجر (کین) حق باہو شوگر ملز 18 ہزاری سید انوارالحسن شاہ گیلانی کی اطلاع کے مطابق مذکورہ ملز 25نومبر 2013 سے گنا کے کریشنگ کا آغاز کر رہی ہے۔ لہٰذا زمیندار اور کاشتکار اپنا صاف ستھرا گنا مل میں پہنچائیں ۔

کسان بورڈ رجسٹرڈ پاکستان جھنگ کا اجلاس
جھنگ( یواین پی)کسان بورڈ رجسٹرڈ پاکستان جھنگ کا اجلاس زیر صدارت صدر کسان بورڈپنجاب ڈاکٹر عبدالجبار خان منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر کسان بورڈ محمد ارشاد منڈ اور جنرل سیکرٹری مہرحاکم سیال ایڈووکیٹ کے علاوہ ضلع بھر سے کسانوں اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے محمد ارشاد منڈ نے کہا کہ کسان کو زرعی سہولیات نہ دینا بڑی گھناؤنی شازش ہے جس سے نہ صرف کسان /زمیندار طبقہ پریشان ہے بلکہ ملکی معیشت پر بھی منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔مہرحاکم خان سیال نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر ملیں فوری طور پر چلائی جائیں اور گنے کا ریٹ بڑھاتے ہوئے کھاد کی بلیک مارکیٹنگ کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں خوشحالی لانے کیلئے ضروری ہے کہ شعبہ زراعت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیکر کسانوں کو اہم مراعات و سہولیات فراہم کی جائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题