پاناما لیکس : تحقیقات کے معاملے پر سیاستدانوں کی مشاورت آخری مرحلے میں داخل

Published on April 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

01
اسلام آباد(یو این پی)پاناما لیکس تحقیقات کےمعاملے پرسیاست دانوں کی مشاورت آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کرلیا۔ اسحاق ڈارنےوزیراعظم کوسیاسی جماعتوں سے مشاورت پربریفنگ دے دی۔خورشیدشاہ کو فون کرکے کمیشن کی تشکیل پرمشاورت بھی کی۔
تفصیلات کےمطابق پانامالیکس کمیشن کاچاندکب چڑھےگا کمیشن کی سربراہی کون کرےگا اور اس ٹیم میں کون کون شامل ہوں گے یہ ہیں وہ سیدےسادھےسوالات،جن کاصاف جواب سامنےآ ہی نہیں رہا۔وزیراعظم نوازشریف سےاسحاق ڈارنےملاقات کی اور پاناما لیکس کےمعاملے پرسیاسی جماعتوں سے رابطے کی رپورٹ پیش کی اس کےبعدوزیرخزانہ نے اپوزیشن لیڈرکوفون گھمایا اوراس الجھےمعاملےپربات کی۔دونوں بڑوں میں کیاکیاباتیں ہوئیں۔میڈیانےاندرکی کہانی جان لی۔اسحاق ڈارنےکہا کہ چیف جسٹس کمیشن کی سربراہی سےانکارکرچکےہیں،اب کیاہوسکتاہے؟جس پرخورشید شاہ نےمشورہ دیا پہلے حکومت باضابطہ خط لکھے،چیف جسٹس نہیں مانتےتو پارلیمانی کمیٹی  والادوسرا آپشن  استعمال کیاجائے۔شام کواپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ، اعتزاز احسن، نویدقمر، سعید غنی،آفتاب  شیرپاؤ کےگھرپہنچ گئے۔آفتاب احمدشیرپاؤ کاکہناتھا،یہ بین الاقوامی ایشو ہے،فرانزک انکوائری کاآغاز وزیراعظم کےخاندان سے ہونا چاہیے۔ ہم اس معاملےپر  پیپلزپارٹی کےساتھ کھڑے ہیں۔ اعتزازاحسن نےبتایا کہ دونوں جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ  تفتیش ،تحقیق انٹرنیشنل فرم سے ہونی چاہیے۔نوازشریف خط لکھیں ،چیف جسٹس ضرورمانیں گے۔پاناما لیکس تحقیقات کےمعاملے پرسیاستدان سرجوڑے بیٹھےہیں،حکومت اپنی مرضی کاکمیشن بنانےمیں کامیاب ہوجاتی ہےیاپھراپوزیشن کا اتحاد رنگ لائےگا۔  اس کا فیصلہ ہونے ہی والا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes