سبھی ارکان پارلیمنٹ نااہل ہوجائیں توبھی کپتا ن وزیراعظم نہیں بن سکتے رانا بشارت علی خاں

Published on April 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,064)      No Comments

Rana Basharat Ali Khan A
لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) ساؤتھ ویلزکے چیئرمین اورسماجی شخصیت رانابشارت علی خاں نے کہا ہے کہ ہماری قیادت سے زیادہ کوئی احتساب کاحامی نہیں۔عمران خان کوبلیم گیم سے کچھ نہیں ملے گا،مسلم لیگ (ن) اورپیپلزپارٹی کے سبھی قائدین اورارکان پارلیمنٹ نااہل ہوجائیں توبھی کپتان عمران خان وزیراعظم نہیں بن سکتے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسلم لیگ (ن) کے دیرینہ موقف پرمہرثبت کردی۔مسلم لیگ (ن) کے سواکسی سیاسی جماعت کے اندر احتساب کاخودکار نظام رائج نہیں ہے۔وزیراعظم میاں نوازشریف شروع دن سے پاناما پیپرز پرشفاف،آزادانہ اورمنصفانہ تحقیقات کے خواہاں ہیں مگراپوزیشن والے کسی بات پرمتفق نہیں ہورہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رانابشارت علی خاں نے مزید کہا کہ اپوزیشن والے ایک طرف پاناماپیپرزپرہنگامہ برپااوردوسری طرف تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل میں رکاوٹیں حائل کررہے ہیں۔فوج سمیت احتساب جہاں بھی ہوگایقیناًاسے سراہا جائے گا،کرپشن قومی ڈپریشن کاسبب ہے اس کیخلاف آپریشن کے سواکوئی چارہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناماپیپرزپرسیاست چمکانے والے عنقریب جھاگ کی طرح بیٹھ جائیں گے ۔ہماری قیادت اورحکومت صبروتحمل اورسیاسی فہم وفراست کے ساتھ اپوزیشن کے منفی ہتھکنڈوں کامقابلہ کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی سازشوں کے زورپر مسلم لیگ (ن) کوزبردستی اقتدارسے ہٹایا گیامگرپاکستان کے باشعورعوام پھرمیاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کو منتخب کرکے ایوانوں میں لے آئے ۔امید ہے اس بارمسلم لیگ (ن) اورجمہوریت کیخلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی ،اگرایساہوا توعوام چوتھی بارمیاں نوازشریف کووزارت عظمیٰ کی مسندپربٹھا دیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes