پشاور(یواین پی)جامعہ علوم القرآن رنگ روڈ نزد حیات آباد پشاور کے مہتمم عمرہ کی ادائیگی کے لئے 31مارچ کو گئے تھے،آج ان کی واپسی ہوئی،تمام طلبہ کرام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،پہنچتے ہی فرشتہ صفت انسان،مرد درویش،استاد العلماء حضرت مولانا محمد شعیب حفظہ اللہ نے دورکعت نفل ادا کئے،بعد ازاں جامعہ کے تمام طلبہ کرام سے مل کر جامعہ اور خصوصاً اہل وطن اور وطن کی حفاظت کے لئے خوب دعا کیں۔