جلسے میں بھرپور عوامی شرکت‘ کرسیاں کم پڑ گئیں‘ کمال خوشی سے نہال

Published on April 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments

111
کراچی (یواین پی) پاک سرزمین پارٹی نے سیاست کے میدان میں بھرپور عوامی انٹری ڈال دی۔ کراچی کے جلسے میں قومی پرچموں کی بہار آ گئی، توقع سے زیادہ لوگ آنے پر کرسیاں کم پڑ گئیں۔ مصطفیٰ کمال کا کہناہے کہ وہ جلسہ کامیاب بنانے پر اللہ اور عوام کے شکرگزار ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے سیاست میں بھرپور انٹری ڈال دی۔ کراچی کے باغ جناح میں ایسا شو لگایا کہ سب عش عش کر اٹھے۔ مصطفیٰ کمال بھی میڈیاسے خصوصی گفتگومیں خوشی سے نہال نظر آئے۔ جلسہ گاہ کے باہرگاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں تھیں تو اندر قومی پرچموں کی بہار آئی ہوئی تھی۔جلسے میں کارکنوں کاجوش وخروش بھی دیدنی تھا۔ ٹنڈوالہ یارسے قافلہ ایک سوپچاس فٹ لمبے قومی پرچم کے ساتھ جلسہ گاہ میں داخل ہوا۔ جلسے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نوے فٹ چوڑا اور تیس فٹ اونچا اسٹیج تیارکیا گیا اور درجنوں واک تھرو گیٹس بھی نصب تھے۔جلسے کے آخرمیں آتش بازی کے شاندارمظاہرے نے توسماں ہی باندھ دیا۔ سیاسی مبصرین کہتے ہیں کہ پاک سرزمین پارٹی نے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو سرپرائز دیا ہے، نئی جماعت کی کاوش سے برسوں پرانی جماعتیں پریشان ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes