نوازشریف بچ نہیں سکتے‘ انہیں اثاثے ڈیکلیئر کرنا پڑیں گے: عمران خان

Published on April 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

02
اسلام آباد(یواین پی)عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں سیاست میں آئے ہوئے بیس سال گزر گئے مگر ایسے لگتا ہے جیسے پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا وہ پہلے تقریر نہیں کر پاتے تھے اسی لیے سیاست میں دیر سے آئے۔ لوگوں کے سامنے کھڑے ہونے سے شرم آتی تھی۔ وہ وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے سیاست میں آنے کا فیصلہ انگریزوں کی غلامی کی وجہ سے کیا۔ ملک میں جمہوریت آگے جانے کے بجائے پیچھے آ رہی ہے۔ کرپشن روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ کرپشن کرنے کیلئے باریاں لگی ہوئی ہیں۔ تھوڑے سے لوگ اوپر بیٹھ کر لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نئے پاکستان کے قریب پہنچ گئے ہیں اور منزل اب زیادہ دور نہیں ہے۔ پاناما لیکس کا نام لیتا ہوں تو رائیونڈ میں تہلکہ مچ جاتا ہے۔ نون لیگ والے بتائیں سیاسی کارکن ہیں یا درباری ؟ عمران خان نے کہا وزیراعظم اب بچ نہیں سکیں گے‘ انہیں اثاثے ڈیکلیئر کر کے جواب دینا پڑے گا۔دھاندلی کی بات کرتے ہیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور انہیں میٹرو بنانے کی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کمیشن چاہتے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن انٹرنیشنل فرانزک ماہرین سے تحقیقات کرائے۔ امید ہے وزیراعظم رائیونڈ مارچ سے پہلے ہی کوئی فیصلہ کر لیں گے۔حکمران 30سال میں ایسا ہسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔ سربراہ تحریک انصاف نے کہا احتساب مضبوط ہو گا تو جمہوریت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں آ کر اپنی صفائی کیوں پیش نہیں کی۔ عمران خان نے کہا وہ اگلے اتوار کو لاہور آئیں گے اور نیا لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے 26اپریل کو سندھ میں کرپشن کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题