شاہ محمود اور جہانگیر ترین میں ’’صلح‘‘ ہوگئی

Published on April 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

05
اسلام آباد(یواین پی) تحریک انصاف کے دو بڑے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بڑے جلسے کے لئے ایک دوسرے کے قریب آ گئے، دونوں کے درمیان گلے شکوے بھی دور ہو گئے۔ عمران خان جلسے سے خطاب کیلئے ایف نائن پارک پہنچے تو جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی بھی ایک ساتھ ہاتھ ہلاتے ہوئے جلسہ گاہ میں داخل ہوئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تحریک منزل تک پہنچنے والی ہے، پارٹی کے تمام رہنما متحد ہیں۔ شاہ محمود قریشی نےکہا کہ پارٹی میں کبھی اختلافات تھے ہی نہیں۔تاہم، واقفان حال کہتے ہیں کہ دونوں رہنماء اہم جلسے کی خاطر ایک دوسرے کے قریب آئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme