مسجدحرام اور مسجدنبوی میں مامور 300خدام کو فارغ کرنیکا فیصلہ

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 536)      No Comments

06
ریاض(یو این پی) سعودی عرب کی معروف تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ آف کمپنیز نے مسجدحرام مکہ اور مسجد نبوی مدینہ میں خدمت پر مامور ملازمین کی تعداد میں کمی کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں 300 خدام کو فارغ کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فارغ کئے جانے والے ملازمین کا تعلق پاکستان ،بھارت اور بنگلہ دیش ہے۔ گزشتہ سال ستمبرمیں شدید آندھی کی وجہ سے تعمیراتی کام کے لیے استعمال ہونے والی ایک بڑی کرین مسجد الحرام میں اچانک گر گئی تھی۔ اس اندوہناک حادثے میں 107 افراد جاں بحق اور 240 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے کے بعدسعودی عرب کے شاہی دیوان نے بن لادن گروپ کو ملک میں تعمیراتی منصوبوں کے مزید ٹھیکے نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا اور تحقیقات مکمل ہونے تک بن لادن گروپ کے ارکان پر سفری پابندی بھی عائد کردی تھی جس کی وجہ سے حرمین میں مختلف خدمات پر مامور 300 سے زائد پاکستانی، بھارتی اور بنگلہ دیشی خدام کو ایک ماہ قبل نوٹس جاری کر دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme