وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

Published on April 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

1
لاہور(یوا ین پی)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ کی آج یہاں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے ۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی اورخدمت خلق ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر اربوں روپے کے وسائل خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے ایک بڑے پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔ ملک کو توانائی بحران سمیت دیگر تمام مسائل سے نجات دلانے کے لئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی بحران سے نجات دلانے کے لئے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes