سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانا بڑا جرم ،جمہوریت کے چمپئن بننے والوں کا رویہ قابل افسوس ہے: شہباز شریف

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

imagesلاہور… وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا اعلان کر دیا ہے اور واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ اگر میرا نام شامل ہوا تو میں معافی مانگ کر گھر چلا جاؤں گا۔وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد پانامہ لیکس پر اس طرح کی بحث کی کوئی گنجائش نہیں رہتی، سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانا بہت بڑا جرم ہے،سٹیٹ بینک کے پاس قرضوں کو معاف کرانے والوں کی فہرستیں موجود ہیں، کمیشن  سالہا سال تحقیقات  کرنے کی بجائے  منٹوں میں فیصلہ دے سکتا ہے،قوم قرض معاف کرانے والے سیاستدانوں سے بھی حساب مانگتی ہے۔

آج جمہوریت اور شفافیت کے چمپئن بننے والوں کا رویہ انتہائی قابل افسوس ہے،ٹی او آرز پر ذاتی مفادات کی خاطر تنقید کرنے والے منافقت اور دوغلے پن کی انتہا کر رہے ہیں، ٹی او آرز پر تنقید کرنے وا لوں کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے، احتساب سب کا ہونا چاہیئے اور اس پر کسی کو اعتراض نہیں کرنا چاہیئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes