ایم پی اے الحاج میاں محمداعظم چیلہ سیال حلقہ کی تعمیروترقی میں اپنابھرپورکرداراداکررہے ہیں اقبال انجم

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

llll5-300x153
جھنگ(یواین پی)چیلہ گروپ‘‘کے ترجمان ماسٹرمحمداقبال انجم نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے پی پی82کے ایم پی اے الحاج میاں محمداعظم چیلہ سیال حلقہ کی تعمیروترقی میں اپنابھرپورکرداراداکررہے ہیں اوراس وقت حلقہ میں کاموں کاجال بچھادیاہے۔مختلف روڈز کی تعمیر،ریسکیو 1122کاقیام، تحصیل کمپلیکس اٹھارہ ہزاری،چناب کالج اورتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کیلئے فنڈزانکی عوام سے منہ بولتاثبوت ہے، ان خیالا ت کا اظہا رانہو ں نے گزشتہ روزاپنی رہا ئشگاہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق ناظمین یوسی میاں مظفرمحمود ،میاں نو رمحمد،نمبردا رمیا ں سلطان محمود،چیئرمین یونین کونسل واصوآستانہ میاں محبوب احمدچیلہ سیال،حافظ نور محمد،ملک محمدعمرریاض اوردیگربھی موجود تھے۔انہو ں نے مزیدکہاکہ ٹی ایچ کیوہسپتال میں ڈاکٹرزاورعملہ دن رات مریضوں کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحصیل بھرکی سیوریج کے نظام کوبہتربنانے کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری بھی ہوچکی ہے ، جب بھی چیلہ گرو پ کوموقع ملاہے انہوں نے حلقے کی پسماندگی کوختم کرنے کیلئے اربوں روپے کے پرا جیکٹ منظورکروا کے حلقے کی پسماند گی کو ختم کیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes