لڑکی کوجلانے والے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ڈی پی او خرم رشید

Published on April 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

llll
ایبٹ آباد(یو این پی)ڈی پی او خرم رشید نے کہاہے کہ مکول پائیں میں لڑکی کوجلانے والے ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ ڈی پی او خرم رشید نے بتایاکہ اس واقعہ کے بعد میں خود موقع پر گیا۔ فرانزک لیبارٹری بھی موقع پر پہنچائی گئی۔ جس لڑکی کی نعش ملی ہے اس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔جن لوگوں نے لڑکی کوگاڑی میں آگ لگائی۔ ان کی گرفتاری کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ان شاء اللہ اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائیگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes