امریکا کے ساتھ ایف 16طیاروں کی فروخت کا معاملہ ابھی زیر بحث ہے، پاکستان

Published on May 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 817)      No Comments

05
دہشت گردی کے خاتمے کی ذمہ داری کسی ایک ملک پرنہیں ڈالی جا سکتی بلکہ اس کیلئے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے، نفیس زکریا
اسلام آباد(یو این پی) امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے حوالے سے مالی امداد روکنے کی خبروں پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ واشنگٹن کے ساتھ جنگی طیاروں کی فروخت کا معاملہ ابھی زیر بحث ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ ایف 16 طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی، پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16طیاروں کی مجوزہ فروخت کا معاملہ ابھی تک دونوں ممالک کے درمیان زیر بحث ہے۔نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کی ذمہ داری کسی ایک ملک پر عائد نہیں کی جاسکتی، اس کے لئے تمام ممالک کو متحد ہونے اور باہمی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کی ذمہ داری پوری بین الاقوامی برادری پرعائد ہوتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے بھارتی میڈیا کی جانب سے اس قسم کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے کہ امریکی کانگریس نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کے حوالے سے ملنے والی امداد روک کر تمام رقم خود ادا کرنے کا کہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy