رزق حرام کھانیوالا اللہ تعالیٰ کا دوست نہیں بن سکتا۔صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار

Published on May 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      1 Comment

Lasani
فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی نے کہاکہ اولیاء اللہ سے نسبت کرنے سے سوائے قرض کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں،کیونکہ یہی وہ برگزیدہ ہستیاں ہیں جن کی صحبت اختیارکرنے کا حکم دیا گیا ہے ،انہی کاراستہ ہی صراط المستقیم ہے ،جولوگ صالحین کے قریب ہوتے ہیں وہ یقیناًاللہ ورسولﷺ کے قریب ہوتے ہیں اورجو لوگ ان بندگان خداسے دورہوتے وہ یقیناًیقیناًاللہ ورسولﷺ سے دور ہوکرگمراہی کاشکاربھی ہوتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ہفتہ وارمحفل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشست کے شرکائے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ نسبت اختیار کرنیوالے نماز پنجگانہ کیساتھ اپنے آقا ومولاحضورنبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں روزانہ پابندی سے درودوسلام کے نذرانے پیش کریں۔جھوٹ ،بہتان،رزق حرام اوراولیاء اللہ کی گستاخی سے بچیں۔ رزق حرام کھانیوالا اللہ تعالیٰ کا دوست نہیں بن سکتا،رزق حرام کمانااورکھانا نفسانی اورشیطانی راستہ ہے جبکہ رزق حلال کمانے اورکھانے والا اللہ تعالیٰ کاولی بن جاتاہے ۔عظیم الشان محفل پاک کاآغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا،اللہ تعالیٰ کی حمدوثناکے بعد آقائے کل مختارکل حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ میں عقیدتوں اورمحبتوں کے پھول نچھاورکئے گئے جس سے شرکائے محفل پر روحانی وجدانی کیفیات طاری ہوگئیں ۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین صاحبزادہ شبیر احمدصدیقی سرکار،پیر حاجی محمد سرورنقشبندی،پیر مختاراحمدنقشبندی،پیر مشتاق احمدصدیقی،نقیب محفل معروف نعت گو شاعرپیر الطاف حسین نقشبندی ،پیر محمد جنید نقشبندی ،امیر حلقہ محمدنواز نقشبندی ،معرو ف کلام گو شاعر محمد شکیل نقشبندی اورڈپٹی کمشنر پیر حسنین احمد حالی سمیت مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے فیوض وبرکات حاصل کئے۔حاضرین محفل کیلئے لنگر شریف کاوسیع انتظام کیاگیا تھا ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    aslamaoalikum. Dr sahib,thanks alot .





WordPress主题

Free WordPress Theme