آذادی اظہار اور آزاد صحافت انسانی حقوق کے بنیادی ستون ہیں چوہدری رضوان

Published on May 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments

rzwan
جدہ (زکیر بھٹی بیوروچیف یواین پی )اوورسیز پاکستانیز جرنلسٹ فورم سعودی عرب کے صدر چوہدری رضوان  نے اپنے یواین پی سے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ ہر سال 3مئی کو اس دن سے منسوب کرنے کا مقصد آذادی اظہار رائے کا تحفظ کرنا ہے 1993ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس دن کو منانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال یہ دن روایتی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے پاکستان  میں گذشتہ ایک دہائی میں صحافتی اداروں نے خوب ترقی کی ہے لیکن صحافیوں کی مشکلات مسلسل بڑھ رہی ہیں  آذادی  اظہار اور آزاد صحافت انسانی حقوق کے بنیادی ستون ہیں   سچ اور حق کی تلاش کا وہ جذبہ کارفرما ہوتا ہے جس کی خاطر وہ یہ کام سر انجام دے رہا ہوتاہے یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ آج کے دور میں حق اور سچ پہ عملدرآمد کرنے پر اگر دنیا مجبور ہے تو اس کا سہراء صرف صحافت کے سر ہے آج پاکستان  سمیت دنیا بھر میں کئی صحافی اپنی  صحافتی خدمات دیتے ہوئے شہد ہوئے ہے  میری اور میری پوری تنظیم کی دعائیں ہے اللہ تعالیٰ  شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题