حکومت جتنا لڑے گی اتنی ہی پھنستی چلی جائے گی : خورشید شاہ

Published on May 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

111
اسلام آباد (یواین پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو جان لینا چاہیے کہ قوم بے وقوف نہیں ہے۔ حکومت پاناما لیکس کے حوالے سے جتنا آگے بڑھے گی دلدل میں پھنستی چلی جائے گی۔ اداروں کو دبائو میں لینے کی کوشش نہ کی جائے۔تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہوا ہے کہ حکومت ماڈل ٹائون واقعہ کی تحقیقات کرنے والے جج جسٹس باقر نجفی کو ہٹانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیں گے تو پھر وہ کسی تیسری قوت کو نہیں آنے دیں گے۔ خورشید شاہ نے کہا پاکستان پہلے ہی دوسری قوموں کے مقابلے میں سو سال پیچھے ہے تاہم برادری ازم میں بہت آگے ہے جب تک پاناما لیکس کی تحقیقات نہیں ہونگی اپوزیشن چور چور کہتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes