ہم نے صوبہ میں سیاست کارخ بدل کررکھ دیاہے سی پیک منصوبہ پر نا انصافی بر داشت نہیں کر یں گے پرویزخٹک

Published on May 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

index
راہدری پر ہمارے صو بہ کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، اب عملی میدان میں نکلے ہیں ہرضلع اورشہرجائیں گے نوازشریف کویہ تبدیلی ہیلی کاپٹرسے نظرنہیں آئے گی
ہری پور(یواین پی) با ئی پاس ،انجیرنگ یونیورسٹی کے افتتا ح جوڈیشل کمپلیکس میں ڈسٹرک بار کی نومنتخب کا بینہ کی حلف برداری تقریب کے شرکا ء سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے کہاہے کہ تین سال اداروں میں اصلاحات کرپشن کے خاتمہ اورانصاف کی فراہمی میں گزرگئے اب عملی میدان میں نکلے ہیں ہرضلع اورشہرجائیں گے نوازشریف کویہ تبدیلی ہیلی کاپٹرسے نظرنہیں آئے گی ہم نے صوبہ میں سیاست کارخ بدل کررکھ دیاہے سی پیک منصوبہ پر نا انصافی بر داشت نہیں کر ئینگے ،راہدری پر ہمارے صو بہ کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہری پورمیں خانپورروڈپربائی پاس منصوبے ،منگ کے مقام پرانجینئرنگ یونیورسٹی ،یونیورسٹی آف ہری پورمیں نئے بلاک کے افتتاح اورجوڈیشل کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ بارکی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پروزیرتعلیم عاطف خان، مشیرہائرایجوکیشن مشتاق غنی، مشیرمواصلات اکبرایوب خان اوردیگربھی ان کے ہمراہ تھے ،تحریک انصاف کے رہنمایوسف ایوب خان ،یونیورسٹی آف ہری پورکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرناصرعلی خان اوردیگرنے بھی خطاب کیاوزیراعلیٰ نے کہاکہ منگ کے مقام پر9ارب 30کروڑکی لاگت سے نمل کے بعدانٹرنیشنل ڈگری کی حامل دوسری بڑی یونیورسٹی کاقیام اورخانپورروڈپرپونے چارارب روپے کے بائی پاس کی تعمیرکاافتتاح اہلیان ہریپورکے لیے تحفے ہیں صوبہ میں گزشتہ سترسالوں کاگندصاف کرنے میں تین سال قانون سازی ،محکموں میں ریفارمزلانے ،کرپشن اورسفارش کلچرکے خاتمہ اورانصاف کی فراہمی پرگزرگئے اب ہم عملی میدان میں نکلے ہیں پھرہریپورآؤں گا۔مخالفین پوچھتے ہیں کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پرووٹ لیاصوبہ میں کیاتبدیلی لائی نوازشریف کانام لے کر انہوں نے کہاکہ اگرتبدیلی دیکھنی ہے توہیلی کاپٹرسے نظرنہیں آئے گی زمین پرآکردیکھیں آج خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں ،پٹوارخانوں تھانوں حتیٰ کہ ہرجگہ اورہرمحکمہ میں تبدیلی نظرآئے گی ہم نے سیاسی مداخلت کاجڑسے خاتمہ کردیاہے اب استاداورایس ایچ اوکوسیاسی مقاصدکے لیے نہ استعمال کیاجاسکے گااورنہ ان کاتبادلہ کیاجاسکے گاسابقہ حکومتوں کی کرپشن اورظلم وناانصافی کے نظام کی وجہ سے صوبہ میں غربت اوربے روزگاری تھی جسے ختم کرنے کے لیے صنعتوں کے فروغ کے لیے عملی کام کیاآج یوسف ایوب خان کہتے ہیں کہ حطارمیں نئے صنعتی زون میں کارخانے لگانے کے لیے ملک بھرکے صنعتکارٹوٹ پڑے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے صنعتکاروں کوبہت زیادہ مراعات دی ہیں قرضوں پر7.5فیصدمیں سے پانچ فیصدصوبائی حکومت برداشت کررہی ہے صنعتوں میں بجلی فون گیس اوردیگرسہولیات ون ونڈوآپریشن کے تحت ایک ہی درخواست پرفراہم کی جائیں گی جس کے لیے ایک پرفارماصنعتکاروں کودے دیاہے لیکن اس کے ساتھ صنعتوں میں ملازمین بھرتی کرنے میں پہلاحق اس ضلع دوسراصوبہ اورپھرتیسرے نمبرپردیگرصوبوں سے مشروط کردیاہے ہم زیادہ سے زیادہ متوسط اورپسے ہوئے طبقہ کواوپرلاناچاہتے ہیں اوریہی عمران خان کاویژن ہے سرکاری ملازمین کوعوام کی خدمت کرنے کے لیے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کردیاہے جونہیں کرے گابرداشت بھی نہیں کریں گے بلکہ لات مارکرباہرکریں گے وزیراعلیٰ نے غازی میں میڈیکل کالج تعمیرکرنے کابھی اعلان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog