وزیراعظم پاناما لیکس کے حقائق قوم کے سامنے نہیں لانا چاہتے: اعتزاز احسن

Published on May 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 251)      No Comments

111
اسلام آباد (یو این پی) پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاناما لیکس کے حقائق قوم کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔ وزیراعظم کو چاہیے کہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات قوم کے سامنے پیش کریں۔تفصیلات کے مطابق اعتزاز احسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ نے نجی بینک سے شریف خاندان کو اسٹیل ملز کے لیے قرضہ دلانے کی یقین دہا نی کرائی۔پاناما لیکس نے پردوں کے پیچھے چھپے لوگوں کی نشاند ہی کی۔ وزیراعظم پاناما لیکس کے حقا ئق قوم کے سامنے لانا نہیں چا ہتے۔ انہیں اپنے اثا ثہ جات کی تفصیلات قوم کو بتانا چاہئیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی کامو¿قف وزیراعظم کا استعفا ہی ہے مگر جوائنٹ اپوزیشن کامطالبہ استعفا نہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes