پی ٹی آئی کا آج پشاورجلسے میں خواتین کو نہ بلانے کا فیصلہ

Published on May 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 659)      No Comments

9پشاور(یوا ین پی)اسلام آباد اور لاہور کے جلسوں میں بدنظمی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے آج (پیر کو) کو ہونے والے جلسے میں خواتین کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج9مئی کو پشاور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے کے لئے تیاریاں جاری ہیں، پشاور جلسے کے لئے 20ہزار کرسیاں لگائی جا رہی ہیں جبکہ اسٹیج کی سیکیورٹی کے لئے 200اہلکار تعینات ہوں گے، صوبائی اورڈسٹرکٹ ممبرز کو بھی اسٹیج پر نشستیں دی جائیں گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور جلسوں میں بدنظمی کے واقعات کے بعد پشاور کے جلسے میں خواتین کو نہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔صوبائی آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف فضل محمد کا کہنا ہے کہ پشاور جلسے کے لئے 9 کنٹینرز نصب کر دیئے گئے ہیں، پشاور کا جلسہ اسلام آباد اور لاہور کے جلسے سے بھی زیادہ کامیاب ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی خاص بات یہ ہے کہ ساونڈ سسٹم کی ذمہ داری ڈی جے ولی سنز کو دی گئی ہے جو کھلاڑیوں کو خون گرمائے گا۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے یوم تاتیس اور پھر لاہور میں یکم مئی کو ہونے والے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات رونما ہوئے تھے جس پر عمران خان کو معافی بھی مانگنی پڑی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme