کراچی : سانحہ بارہ مئی کو 9برس گزرنے کے باوجود شہیدوں کا لہو آج بھی انصاف کا طلبگار

Published on May 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 645)      No Comments

111
کراچی(یواین پی) سانحہ بارہ  مئی کو نو سال گزرنےکےباوجودبھی شہیدوں کالہوآج بھی انصاف کاطلب گارہے،قاتل بےنقاب ہوئے نہ کسی کوسزاہوئی ،ملک بھرکی طرح کراچی کےوکلابھی  آج یوم سیاہ منائیں گے۔تفصیلات کےمطابق بارہ مئی2007 جب سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمدچودھری کی آمد پر کراچی کویرغمال بنایا گیا۔روشنیوں کے شہر میں خون کی ہولی کھیلی گئی وکلا سمیت پچاس سے زائد شہری موت کے گھاٹ اتر گئے ۔اہم ترین شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا حالات کے پیش نظر وکلا اور ججز عدالت جبکہ معزول چیف جسٹس ایئرپورٹ میں ہی محصورہوگئے تھے ۔اس وقت کےچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس صبیح الدین نے تحقیقات کیلئے لارجربینچ بھی بنایا لیکن آج تک نہ توقاتل بےنقاب ہوئے اور نہ ہی کسی کوسزا ہوئی ۔پی سی او ججزنے کیس کو ناقابل سماعت قراردےکرنمٹا دیا لیکن سابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مشیرعالم نے مقدمے کی دوبارہ سماعت کی درخواست منظورکی تاہم ناگزیر وجوہات کی بنا پر کئی ماہ سے سماعت نہیں ہوسکی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes