عمران خان قومی اسمبلی کے اہم اجلاس سے پہلے بیرون ملک چلے گئے

Published on May 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

Imran
لاہور (یواین پی) عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں افسوس ہے کہ وہ آج نوازشریف سے ان کے اثاثوں کے بارے میں سوال نہیں کر سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ٹویٹس میں کہا ہے کہ انہوں نمل کی فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں بیرون ملک جانا پڑ رہا ہے۔انہیں انتظار تھا کہ نوازشریف سے آف شور کمپنی کے بارے میں پوچھیں گے مگر افسوس کہ وہ وزیراعظم سے ان کے اثاثوں کے بارے میں سوال نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیر کو واپس آ کر اپنے مطالبات پرزور انداز میں رکھیں گے۔واضح رہے کہ آج  قومی اسمبلی کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف کی شرکت متوقع ہے۔ پاناما لیکس کے حوالے سے اجلاس کو غیرمعمولی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔ اجلاس میں پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن اور حکومت کے مابین ہنگامہ خیزی کے امکانات ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy