ایران: حجاب کے بغیر ماڈلنگ پر آٹھ خواتین گرفتار

Published on May 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

000
تہران(یو این پی )ایران میں آن لائن ماڈلنگ کرنے والی 8 خواتین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ ان خواتین نے حجاب کے بغیر اپنی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شائع کی تھیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں آن لائن ماڈلنگ کرنے والی ان آٹھ خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے جنہوں نے حجاب کے بغیر اپنی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شائع کی تھیں۔ گرفتار کی گئی ان خواتین پر غیر اسلامی فعل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئی یہ آٹھ خواتین ان افراد میں شامل ہیں جن کے بارے میں ایرانی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ وہ آن لائن ماڈلنگ میں مبینہ طور ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ ایران میں 1979ء کے انقلاب کے بعد خواتین کے لیے سر ڈھانپنا ضروری قرار دیا گیا تھا۔ اس کارروائی کو سپائیڈر ٹو کا نام دیا گیا ہے۔ ان میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme