سینئر صحافی کے مکان پر قبضہ کی کوشش ناکام ،قبضہ گروپ کی جانب سے شر انگیزی کا سلسلہ جاری

Published on May 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 497)      No Comments

UNP
جھنگ( یواین پی)معروف سینئرصحافی،ممبر پریس کلب جھنگ اور مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر حاجی فضل کریم کے مکان پر قبضہ کی کوشش ناکام ہونے کے بعد قبضہ گروپ کی جانب سے روایتی شرانگیزی اور اشتعال دلانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلہ میں گزشتہ شب متنازعہ مکان کے باہر جلسہ کرنے کی کوشش بھی بری طرح ناکام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق مورخہ19-05-16کو رات11بجے حاجی فضل کریم کے ملکیتی، زیر قبضہ و تصرف مکان پر کالعدم تنظیم کے سابق عہدیدار کے افراد یاسر،باقر،ناصر،ادریس،فاروق منیر وغیرہ نے ہمراہی افراد کے ساتھ مل کر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد حاجی فضل کریم کی درخواست پر ڈی پی اوجھنگ نے وقوعہ کی انکوائر ی ڈی ایس پی سٹی کے سپرد کر رکھی ہے تاہم قبضہ گروپ کے افراد کی جانب سے معاملہ کو الجھانے کیلئے شر انگیزی اور اشتعال دلانے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلہ میں متنازعہ مکان کے باہر جلسہ کرنے کی کوشش کی گئی جس میں وقوعہ میں ملوث ملزمان نے اپنے رشتہ دار اکٹھے کرکے شور ہنگامہ کرنے کی کوشش کی تاہم اشتعال انگیزی کی یہ کوشش بھی بری طرح ناکام ہوگئی۔ یاد رہے کہ مکان مذکورہ زیر متنازعہ ہے جسکا سال2014ء سے سول کورٹ جھنگ میں کیس بھی زیر سماعت ہے تاہم عدالتی کاروائی میں شامل ہونے کے بجائے روایتی بدمعاشی کے ذریعے معاملہ میں انٹری کرنے والے اس گروپ کے متعدد مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں مذکورہ وقوعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور خفیہ ایجنسیز بھی حرکت میں آگئی ہیں اور دوسرے جانب اس قبضہ گروپ کے متاثرین کی کثیر تعداد نے بھی آپس میں رابطہ شروع کردیا ہے۔ دوسری جانب عوامی، سماجی،صحافتی حلقوں، وکلاء برادری، اور تاجران کے ساتھ ساتھ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے وقوعہ کی بھرپور مذمت اور شدید احتجاج کیا گیا ہے اور حکومتی سطح پر معاملہ کا نوٹس لیکر کاروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes