رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی و گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے محمد سعید راشد

Published on May 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 552)      No Comments

UNP
جھنگ(یواین پی)پاکستان امن وانسانی حقوق کونسل کے مرکزی چیئرمین رانا محمد سعید راشد منج نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی و گیس کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے خصوصاٌ سحری و افطاری اور پانچوں نمازوں کے اوقات میں موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں ہنگامی بنیادوں پر کمی کی جائے رمضان بازاروں کے نام پر انسانی حقوق کی پامالیاں باعث تشویش ہیں1,2کلو سستی چینی اور10,20کلو سستہ آٹالینے کیلئے شناختی کارڈ ودیگر کوائف کے ساتھ ساتھ لمبی لائنوں میں عوام کی تذلیل نہ کی جائے بلکہ اور آل سبسڈی دی جائے جس سے لوگ با عزت طریقے سے خریداری کر سکیں مساجدکو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے پولیس نفری کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پولیس قومی رضاکاروں کو تمام بنیادی سہولتیں اور تربیت کے ساتھ ساتھ یومیہ اعزازیہ 500مقرر کر کے ڈیوٹی لی جائے جس سے جوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی پاکستان امن وانسانی حقوق کونسل مظلوم پسے ہوئے طبقے کی آواز بن کر بحالی امن وانسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف عملی جدوجہد کررہی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes