منی لانڈرنگ کیس ، ماڈل گرل ایان علی کو نوٹس جاری

Published on May 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 458)      No Comments

472534-nni-1458201612-270-640x480
اسلام آباد(یوا ین پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت کارروائی کی درخواست پر ماڈل گرل کو نوٹس جاری کر دیا ۔ دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی ، ایف بی آر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کی تفتیش کی اجازت دی جائے ۔ سپیشل جج کسٹم نے ایان علی کیخلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی درخواست مسترد کر دی ، سپیشل جج کسٹم کا 30 مارچ 2016 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماڈل گرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes