ترکی: بم دھماکے میں دو فوجی ہلاک، 12 زخمی

Published on June 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

02
دیار بکر: (یواین پی) ترکی کے جنوب مشرقی قصبے نصیبین میں ایک گھریلو ساختہ بم کے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور بارہ اہلکار زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں کرد باغیوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان گذشتہ سال جولائی میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے جھڑپیں جاری ہیں اور کرد باغی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر آئے دن اس طرح کے بم حملے کرتے رہتے ہیں، تشدد کے ان واقعات میں سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔ کرد باغی استنبول اور انقرہ میں خودکش بم حملے بھی کر چکے ہیں۔ کرد باغیوں کے حملوں کے ردعمل میں ترک حکام نے کرد اکثریتی بعض جنوب مشرقی شہروں اور قصبوں میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں 1984ء میں عیلحدگی کے لیے مسلح تحریک کے آغاز کے بعد سے کم سے کم پچاس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی، یورپی یونین اور امریکہ نے پی کے کے کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے لیکن امریکہ اور مغرب شام کے مسلح کرد گروپوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ترکی ان گروپوں کو پی کے کے کی شاخیں قرار دیتا ہے اور ان کو اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ وہ امریکہ کی جانب سے شامی کردوں کی حمایت پر اپنی ناراضی کا اظہار کر چکا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy