کنگ آف سوئنگ وسیم اکرم نے زندگی کی 50 بہاریں دیکھ لیں

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 624)      No Comments

088
 کراچی(یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان وسیم اکرم 50 برس کے ہوگئے ان کے مداحوں نے ان کی سالگرہ کے موقع پر اپنے اسٹار سے محبت کا اظہار کیا۔ جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہونے والے وسیم اکرم نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی۔ مایہ نازآل راؤنڈراوراپنی جادوئی بولنگ کے باعث کنگ آف سوئنگ کا خطاب پانے والے وسیم اکرم نے اپنے ٹیسٹ کیرئر کا آغاز آکلینڈ کے گراؤنڈ میں 25 جنوری 1985 کو نیوزی لینڈ کے خلاف کیا۔  کرکٹ کے طویل فارمیٹ ٹیسٹ کے 104 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اورآل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے 147 اننگز میں 22.64 کی اوسط سے 2 ہزار 898 رنز بنائے جس میں 3 سینچریاں اور 7 نصف سینچریز بھی شامل ہیں جب کہ ان کا زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکورایک اننگز میں 257 ناٹ آؤٹ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题