عظیم باکسنگ محمد علی کی وفات کو پاکستانی اہم شخصیات نے ناقابل تلافی نقصان قرار دیدیا

Published on June 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments
m.aliاسلام آباد(یوا ین پی)رنگ کے کنگ محمد علی مداحوں کی یادوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے باکسنگ کے اس عظیم کھلاڑی کی وفات کو پاکستان کی اہم شخصیات نے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہیتفصیلات کیمطابق سابق ہیوی ویٹ چیمپئن محمد علی کی وفات پر ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے اظہار افسوس کیا ہے اور محمد علی کو بھر پور خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے محمد علی کے تمام چاہنے والوں اور اْن کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے ٹویٹر پر وزیراعظم کے پیغام میں لکھا کہ محمد علی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کوئی پورا نہیں کر سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ عظیم باکسر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محمد علی نے باکسنگ ہی نہیں ظلم کیخلاف بھی جنگ کی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے محمد علی کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اْنہیں محمد علی کی وفات کا سن کر شدید صدمہ ہوا وہ ایک عظیم کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ذہیں اور باہمت انسان بھی تھے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں محمد علی کی وفات پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم کھلاڑی تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محمد علی وفات کی پر سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی، ثقلین مشتاق ، باکسر عامر خان اور باکسرحسین شاہ سمیت کئی دیگر عالمی اور قومی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy