امریکی صدارتی نامزدگی کی دوڑ‘ ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ پر 11فیصد برتری حاصل کر لی

Published on June 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

4
نیویارک(یو این پی) امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور پہلی بار ہیلری کی مقبولیت ریپبلیکن ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں گیارہ فیصد زیادہ ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق رائے عامہ کے تازہ جائزے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پچھلے ایک ماہ کے دوران ہیلری کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہوا اور ان کی مقبولیت چھیالیس فیصد ہو گئی ہے۔ان کے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت پینتیس فیصد رہ گئی ہے۔ اس طرح ہیلری کو ٹرمپ پر گیارہ فیصد برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ایک ماہ پہلے تک دونوں کی مقبولیت کا گراف تقریباً برابر تھاجس سے امید تھی کہ دونوں میں عہدہ صدارت کیلئے سخت مقابلہ ہو گا۔سروے میں تیس مئی سے تین جون کے درمیان ایک ہزار چار سو اکیس ووٹروں سے رائے لی گئی۔ انیس فیصد کا کہنا تھا وہ ہیلری یا ٹرمپ میں سے کسی کو ووٹ نہیں دینا چاہتے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes