کیا آپ جانتے ہیں ۔۔؟ سب سے طویل اور مختصر روزہ کن ممالک میں ہوگا

Published on June 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 961)      No Comments

04
اسلام آباد(یو این پی)یورپی ملک آئس لینڈ جہاں کے مسلمان پورے 22 گھنٹے طویل روزہ رکھیں گے۔ وہاں روزے کا آغاز صبح ایک بج کر 45 منٹ پر ہوگا جبکہ افطار کا وقت نصف شب کو ہوگا، آئس لینڈ کے بعد دوسرے پر سوئیڈن ہے جہاں پر روزوں کا دورانیہ 21 گھنٹے 58 منٹ ہوگا، جس کے بعد ناروے 20 گھنٹے 45 منٹ، ڈنمارک 20 گھنٹے 21 منٹ اور ہالینڈ 19 گھنٹے 8 منٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ اسی طرح دنیا میں روزے کا سب سے کم دورانیہ وسطی امریکی ملک چلی میں ہوگا جو کہ 11 گھنٹے 30 منٹ ہوگا، جس کے بعد جنوبی افریقہ ہے جہاں یہ دورانیہ 12 گھنٹے 06 منٹ ہوگا، جبکہ پاپوا نیو گنی میں 12 گھنٹے 10 منٹ، ارجنٹائن میں 12 گھنٹے 21 منٹ اور آسٹریلیا میں 12 گھنٹے 38 منٹ ہوگا۔ 16 سے 18 گھنٹے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں کراچی میں لگ بھگ ساڑھے سولہ گھنٹے طویل روزہ ہوسکتا ہے جبکہ ہندوستان میں 17 گھنٹے 11 منٹ، مراکش میں 17 گھنٹے 12 منٹ، عراق میں 16 گھنٹے 24 منٹ، الجزائر میں ساڑھے 17 گھنٹے، میکسیکو میں لگ بھگ 17 گھنٹے، اردن میں 17 گھنٹے 31 منٹ، لبنان میں ساڑھے 17 گھنٹے، سعودی عرب میں 16 گھنٹے 13 منٹ، ایران میں 16 گھنٹے 19 منٹ، مصر میں 16 گھنٹے 6 منٹ، فلسطین میں 17 گھنٹے 39 منٹ اور امریکا میں 16 گھنٹے 44 منٹ۔بیشتر یورپی ممالک میں روزے کا دورانیہ کم از کم 18 گھنٹے ہوگا۔ ایسے ممالک کے مسلمان جہاں سورج غروب نہیں ہوتا، روزہ کیسے افطار کریں گے؟ امریکی ریاست الاسکا کے علاقے جوناؤ میں مسلمان روزہ رکھنے کے بعد افطار کیسے کریں گے جہاں سورج آدھی رات کے بعد بھی آسمان پر نظر آ رہا ہوتا ہے، یا فن لینڈ کے شمالی علاقوں میں جہاں موسم گرما کے دوران پورے 2 ماہ تک سورج غروب ہی نہیں ہوتا۔ اس کے نتیجے میں یہاں کے مقامی علماء نے گزشتہ سال فتویٰ جاری کیا تھا کہ مقامی مسلمان کسی اور ملک کے سورج طلوع و غروب ہونے کے اوقات کے مطابق روزہ رکھ سکتے ہیں۔ اسلامک سینٹر آف ناردرن ناروے نے ایک فتویٰ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی مسلمانوں کو آپشن دیا گیا کہ اگر ناروے میں روزے کا دورانیہ بیس گھنٹوں سے تجاوز کرے تو وہ مکہ مکرمہ میں رمضان کے نظام الاوقات پر عمل کرتے ہوئے روزہ رکھ سکتے ہیں۔ امریکا میں بھی علماء نے بھی اس سے ملتا جلتا فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا کہ جو مسلمان الاسکا کے انتہائی شمالی خطے میں رہتے ہیں وہ کسی اور ملک کے سورج طلوع اور غروب ہونے کے اوقات کے مطابق سحر اور افطار کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题