آخرت کوبھولے ہوئے،کرپٹ اورنااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے عوام ظلم وبربریت کی چکی میں پس کررہ گئی ہے۔صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on June 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

lasani
فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کہاہے کہ آخرت کوبھولے ہوئے،کرپٹ اورنااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے عوام ظلم وبربریت کی چکی میں پس کررہ گئی ہے،رمضان شریف سمیت دیگر اہم ایام پر دنیا بھرکے ممالک میں مسلمانوں کوریلیف اوراپنے ہی ملک میں شدید مہنگائی ،عذاب الہٰی ہے۔انہوں نے ان خیالات کااظہار لاثانی سیکرٹریت پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ جن لوگوں کوآخرت یاد ہوتی ہے اوردل میں خوف خدا رکھتے ہیں وہ نہ توکسی سے دھوکہ کرتے ہیں اورنہ ہی وہ کرپٹ ہوسکتے ہیں۔ان ظالم، کرپٹ اورنااہل حکمرانوں کے وزیر اورمشیر دونوں ہاتھوں سے لوٹ مارکرنے میں مصروف ہیں،غریبوں پر ٹیکس درٹیکس اورامیروں کوچھوٹ ،حالانکہ امیروں پر زیادہ سے زیادہ ٹیکس لگنے چاہییں اورغریبوں کوٹیکس فری زندگی گزارنے کی سہولیات ملنی چاہییں۔دھوکہ دینے والا سید الانبیا ﷺ کاامتی نہیں ہے ،نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں کی تاریخ دھوکہ بازی سے بھری پڑی ہے ،عوام کودھوکے پر دھوکہ دے رہے ہیں،عوام کوبھی ہوش کے ناخن لینے چاہییں ،ایسے لوگ عذاب الہٰی کی گرفت میں آچکے ہیں۔آج ملک میں کرپشن ختم کردی جائے تومہنگائی ختم ہوجائیگی۔ذخیرہ اندوزی ،ملاوٹ ،سٹریٹ کرائمز،قتل وغارت گری سمیت دیگر مسائل میں تیزی سے اضافہ ہوچکاہے،ایسے عناصر کوسخت سے سخت سزائیں دیکر عبرت کانشان بنادیاجائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy