ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے: فاروق ستار

Published on June 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments

666
کراچی(یو این پی)ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف ہڑتال کی کال پر کراچی سمیت سندھ میں کاروبار زندگی معمول کے مطابق رہا۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کہتے ہیں کہ ملک کی چوتھی بڑی سیاسی جماعت کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔ زبردستی دکانیں بند کرانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ایم کیوایم نے منگل کی شب فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے بعد احتجاجاً کراچی سمیت سندھ میں ہڑتال کی کال دی لیکن بدھ کے روز تمام اہم کاروباری اور تجارتی مراکز سمیت دیگر علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق رہی تاہم زبردستی دکانیں اور پیٹرول پمپ بند کروانے کے جرم میں رضوان نامی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ایم کیو ایم گلبرگ یونٹ ایک سو چھیالیس کا انچارج ہے اور پارٹی قیادت کے حکم پر زبردستی دکانیں بند کروا رہا تھا۔ادھر فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف کراچی پریس کے باہر ایم کیو ایم کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی، سینیٹرز اور بلدیاتی نمائندوں نے مظاہرہ کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا لگتا ہے کہ ایم کیوایم پر غیراعلانیہ پابندی لگا دی گئی ہے۔ ملک میں سیاسی حکومت نہیں ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افتاب احمد کے قتل کی انکوائری جلد ازجلد مکمل کی جائے اور ملزموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes