اپنے فقروں میں شیریں مزاری کا نام نہیں لیا تو نام لیکر معافی کیوں مانگوں

Published on June 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 303)      No Comments

Asif
اسلام آباد (یو این پی) خواجہ آصف نے ایوان میں آ کر غیرمشروط معافی مانگ لی۔ کہتے ہیں کسی کا نام نہیں لیا۔ معاملہ یہیں ختم کردیں تو شکر گزار ہوں گا۔ شیریں مزاری نے معذرت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نام لےکرمعافی مانگی جائے۔تفصیلات کے مطابق سیاست کے پرانے کھلاڑی خواجہ آصف پھر سیاسی داو¿ کھیل گئے۔ قومی اسمبلی میں آ کر وفاقی وزیر خواجہ آصف نے اپنے کل کے بیان پرمعافی تو مانگ لی مگر کسی کا نام نہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بغیر کسی سیاسی دباو کے اپنے طور پر غیر مشروط معافی مانگ رہا ہوں۔ لیکن شیریں مزاری بھی اڑ گئیں اور خواجہ آصف کی باقاعدہ معافی کو مسترد کر دیا۔ان کا موقف تھا کہ ایوان میں ان کا نام لے کر طنز کیا گیا اور جملے کسے گئے ان کا نام لے کر معافی مانگی جاتی۔ ادھر خواجہ آصف بھی جواب کیلئے تیار بیٹھے تھے۔ انہوں نے صاف کہہ دیاکہ انہوں نے تو کسی کا نام ہی نہیں لیا تھا۔اسحاق ڈار بھی خاموشی سے خواجہ آصف کو کہتے رہے کہ شیریں مزاری کا نام لے کر معافی مانگیں لیکن انہوں نے بات سنی ان سنی کر دی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ اگر خواجہ آصف نام لےکر معافی مانگ لیتے تو کوئی برائی نہیں تھی۔پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نفیسہ شاہ نے بھی شیریں مزاری کے حق میں آواز اٹھائی اور کہا کہ خواجہ آصف نے کسی کا نام نہیں لیا تھا لیکن ان کا ہدف شیریں مزاری ہی تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme